حمد باری تعالیٰ

زمانے بھر کے سب علم و ہنر تیرے عطا کردہ


زمانے بھر کے سب علم و ہنر تیرے عطا کردہ
مرا حسن نظر، ذوق نظر، تیرے عطا کردہ

مرے جذبوں کو ساری وسعتیں تو نے عطا کی ہیں
مرے احساس کے شام و سحر تیرے عطاکردہ

ہمیں دیتا ہے تو ہی حوصلہ منزل کو پانے کا
طلب منزل کی اور عزم سفر تیرے عطا کردہ

میرے دامن میں نہیں محرومیاں یکسر، مگر اب ہیں
متاع نعت کے لعل و گہر تیرے عطا کردہ

یہ خالدؔ کچھ نہیں ہے، اسکی ہستی ہیچ ہے یا رب
یہ گھر اس کا، یہ سارے بام و در تیرےعطا کردہ

شاعر...خالدؔ شفیق
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*==*=*=*=*=*==*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=*=