Hamd - حمدِ باری تعالیٰ
أعوذ بالله من الشيطان، الرجيم
بِسْــــــــــــــــــــــمِ اﷲِارَّحْمَنِ ارَّحِيم.
🌹حمد باری تعالیٰ🌹
اَے دُنیا کے باغ کے مالی
اَے اپنے بندوں کے والی
دِل کے مالک،جان کے مالک
دُنیا اور جہان کے مالک
دوسرا تجھ سا کوئی نہیں
تجھ سا داتا کوئی نہیں
بخش ہمارے جسم کو طاقت
بخش ہمیں محنت کی عادت
پڑھنے پر دِل مائِل کردے
علم وہنر میں کامل کردے
ہمت دے کچھ کام کریں ہم
جگ میں روشن نام کریں ہم
دِل میں وطن کی اُلفت بھر دے
خدمتِ قوم کے قبل کر دے
🖊 (محمد شفیع الدین نیر)
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
🍁حمدِ باری تعالیٰ🍁
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
زمانے بھر کے سب علم و ہنر تیرے عطا کردہ
مرا حسن نظر، ذوق نظر، تیرے عطا کردہ
مرے جذبوں کو ساری وسعتیں تو نے عطا کی ہیں
مرے احساس کے شام و سحر تیرے عطاکردہ
ہمیں دیتا ہے تو ہی حوصلہ منزل کو پانے کا
طلب منزل کی اور عزم سفر تیرے عطا کردہ
میرے دامن میں نہیں محرومیاں یکسر، مگر اب ہیں
متاع نعت کے لعل و گہر تیرے عطا کردہ
یہ خالدؔ کچھ نہیں ہے، اسکی ہستی ہیچ ہے یا رب
یہ گھر اس کا، یہ سارے بام و در تیرےعطا کردہ
شاعر...خالدؔ شفیق
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
🍁حمدِ باری تعالیٰ🍁
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
ہے تو ہی قادرِمطلق! تو ہی مختار یااللہ
ہے تو موجود! ہے برحق تری سرکار یا اللہ
ہے تو ہی اول و آخر! ہے تو ہی ظاہر و باطن
ہے تو قہار یا اللہ! ہے تو جبار یا اللہ
ہو کب حمد وثنا میری! زباں ہے ناتواں میری
ہے تو مختار یا اللہ! میں ہوں لاچار یااللہ
ہے تو ہی معبود مطلق! تو ہی مسجود ِ برحق ہے
ہے ذرہ ذرہ تیری یاد میں سرشار یا اللہ
دعائے راز کا یہ حرفِ آخر ہے اسے سن لے
مجھے اپنا بنا لے میرے پالن ہار یا اللہ
شاعر...نامعلوم
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
🌹حمد باری تعالیٰ🌹
🌾⭕🌾⭕🌾⭕🌾⭕🌾⭕🌾
شکر لب پر ہے ذوالجلال ترا
اونچا سوچوں سے ہے کمال ترا
سبزہء دشت ہو سمندر ہو
ہر نظارہ ہے بے مثال ترا
گرم رت میں سحاب کی صورت
سایہ گستر رہا خیال ترا
زخم بڑھنے لگے جونہی حد سے
برسا مینہ بن کے اندمال ترا
ماہ و انجم سے ایک جگنو تک
رونق افروزہے جمال ترا
ہر مرض کا علاج تیرا غم
اچھا خوشیوں سےہےملال ترا
دوست دشمن میں امتیاز نہیں
اے خوشا حلمِ لازوال ترا
حل نہ عمروں میں کر سکا راسخؔ
ؔ دل یہ ترشا ہوا سوال ترا
شاعر:راسخؔ عرفانی
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
🍁حمد باری تعالیٰ🍁
حمد میں تیری ہے مصروف یہ بندہ تیرا
اس کو درکار ہے اللہ! سہارا تیرا
تو کہ ہے اوّل و آخر، تو ہی باطن، ظاہر
ذات عالی ہے تری ، نام ہے اولیٰ تیرا
تو کہ وہّاب ہے، داتا ہے، مِرا بھردامن
تو غنی اور ولی ، آسرا مولیٰ! تیرا
تو ہے رزّاقِ جہاں ، پالنے والا تو ہے
خوانِ یغما ہے بچھا ارض پہ ہر جا تیرا
تیری تعریف کا حق کیسے ادا ہو یا رب!
فکر اسفل ہے مِری ، مرتبہ اعلیٰ تیرا
تیرے محبوب ﷺ نے یہ ہم کو بشارت دی ہے
حشر میں دیکھیں گے ہم جلوۂ زیبا تیرا
رحم ِ مادر میں بناتا ہے تو سب کی صورت ۱؎
ننھی کونپل جو تناور ہے ، کرشمہ تیرا
ملتزم پر اسے خوشبوئے شہ دیں ﷺ ہے ملی
تیری چوکھٹ پہ کھڑا پھولؔ ہے ، منگتا تیرا
شاعر...تنویر پھولؔ
المرسل...نورمحمد{واشم}
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
🍁حمدِ باری تعالیٰ🍁
حجابِ شب میں تب و تابِ آب رکھتا ہے
درونِ خواب ہزار آفتاب رکھتا ہے
کبھی خزاں میں کھلاتا ہے رنگ رنگ کے پھول
کبھی بہار کو بے رنگ و آب رکھتا ہے
بشارتوں کی زمینیں جب آگ اگلتی ہیں
اس آگ ہی میں گلِ انقلاب رکھتا ہے
کبھی برستے ہوئے بادلوں میں پیاس ہی پیاس
کبھی سراب میں تاثیرِ آب رکھتا ہے
سوال اٹھانے کی توفیق بھی، اسی کی عطا
سوال ہی میں جو سارے جواب رکھتا ہے
کبھی فغاں کی طرح رائیگاں اثاثہ
کبھی دعا کی طرح مستجاب رکھتا ہے
شاعر...افتخار عارف
المرسل...نورمحمد{واشم}
🌅🌅🌅🌅🌅🌅🌅🌅🌅🌅🌅
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
🍁حمدِ باری تعالیٰ🍁
تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا
مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا
کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں
مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا
کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دےمیں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا
اپنےافلاک سے میرے ادراک سے
تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے خدا
مجھ کو حیرت بھی دے، مجھ کو حسرت بھی دے
یوں تو سب کچھ دیا، اے خدا، اے خدا
جانے کب سے اٹھائے ہوئے ہے ظفرؔ
بارِ دستِ دعا، اے خدا، اے
شاعر..ظفرؔ اقبال
المرسل...نورمحمد{واشم}
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
💐💐قطع حمد💐💐
الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجزوندامت ساتھ لایاہوں
بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے
بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مارڈالاہے
متاع دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر
سکونِ قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر
لٹا کر ساری پونجی غفلت و نسیاں کی دلدل میں
سہارا لینے آیا ہوں ترے کعبے کے آنچل میں
گناہوں کی لپٹ سے کائناتِ قلب افسردہ
ارادے مضمحل،ہمت شکستہ،حوصلے مردہ
کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی
کہ کس جھنجھال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی
خلاصہ یہ کہ بس جل بُھن کے اپنی روسیاہی سے
سراپا فقر بن کر اپنی حالت کی تباہی سے
ترے دربار میں لایا ہوں اب اپنی زبوں حالی
تری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہیں خالی
یہ تیرا گھر ہے تیرے مہر کا دربار ہے مولا
سراپا نور ہے اک مَہبطِ انوار ہے مولا
تری چوکھٹ کے جو آداب ہیں میں ان سے خالی ہوں
نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں
زباں غرقِ ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر
خدایا رحم میرے اس زبانِ بے زبانی پر
یہ آنکھیں خشک ہیں یارب انہیں رونا نہیں آتا
سلگتے داغ ہیں دل میں جنہیں دھونا نہیں آتا
الٰہی تیری چوکھت پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجزوندامت ساتھ لایاہوں
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
💐💐قطع حمد💐💐
اے محب سرور انبیاءﷺ تری شان جل جلالہ
تیرے فضل کی نہیں انتہا تری شان جل جلالہ
ترا نور بحر و بر میں ہے ترا نور شمس و قمر میں ہے
تیرا ذکر ہے ذکر جانفزا تیری شان جل جلالہ
سید محمد اجمل حسین کچھو چھوی
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Hamd
حمدِ باری تعالیٰ ﻻﻭٔﮞ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺁﺭﺯﻭِ ﺳﭙﺎﺱ ﮐﺎ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺻﻔﺎﺕِ ﯾﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺩﺧﻞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﻗﯿﺎﺱ ﮐﺎ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮨﻮﺍ ﺍﯾﮏ ﺟﮩﺎﻥِ ﺑﮯ ﺧﻮﺩﯼ ﺟﺎﻥ ﺧﺰﯾﻨﮧ ﺑﻦ ﮔﺌﯽ ﺣﯿﺮﺕِ ﺑﮯ ﻗﯿﺎﺱ ﮐﺎ ﺭﻭﻧﻖ ﭘﯿﺮﮨﻦ ﮨﻮﺋﯽ ﺧﻮﺑﯽِ ﺟﺴﻢِ ﻧﺎﺯﻧﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺷﻮﺥ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺭﻧﮓ ﺗﺮﮮ ﻟﺒﺎﺱ ﮐﺎ ﻟﻄﻒ ﻭ ﻋﻄﺎﮮ ﯾﺎﺭ ﮐﯽ ﻋﺎﻡ ﮨﯿﮟ ﺑﺲ ﮐﮧ ﺷﮩﺮﺗﯿﮟ ﻗﻠﺐِ ﮔﻨﮧ ﮔﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﺮﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﻝ ﮐﻮ ﮨﻮ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﻭﺍﺳﻄﮧ ، ﻟﺐ ﭘﮧ ﮨﻮ ﻧﺎﻡِ ﻣﺼﻄﻔﯽٰﷺ ﻭﻗﺖ ﺟﺐ ﺁﺋﮯ ﺍﮮ ﺧﺪﺍ ﺧﺎﺗﻤﮧٔ ﺣﻮﺍﺱ ﮐﺎ ﻃَﮯ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮨﻮﺳﮑﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺟﺎﻥِ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﮐﺎ ﺣﺴﺮﺕِؔ ﻣﺤﻮِ ﯾﺎﺱ ﮐﺎ حسرتؔ موہانی